Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2596 (سنن الترمذي)

[2596]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنِّي لَأَعْرِفُ آخِرَ أَہْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنْ النَّارِ وَآخِرَ أَہْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ يُؤْتَی بِرَجُلٍ فَيَقُولُ سَلُوا عَنْ صِغَارِ ذُنُوبِہِ وَاخْبَئُوا كِبَارَہَا فَيُقَالُ لَہُ عَمِلْتَ كَذَا وَكَذَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا عَمِلْتَ كَذَا وَكَذَا فِي يَوْمِ كَذَا وَكَذَا قَالَ فَيُقَالُ لَہُ فَإِنَّ لَكَ مَكَانَ كُلِّ سَيِّئَةٍ حَسَنَةً قَالَ فَيَقُولُ يَا رَبِّ لَقَدْ عَمِلْتُ أَشْيَاءَ مَا أَرَاہَا ہَا ہُنَا قَالَ فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ ضَحِكَ حَتَّی بَدَتْ نَوَاجِذُہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جہنم سے سب سے آخر میں نکلنے اورجنت میں سب سے آخر میں داخل ہونے والے آدمی کو میں جانتاہوں۔ایک آدمی کولایاجائے گا اور اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) کہے گا: اس سے اس کے چھوٹے چھوٹے گناہوں کے بارے میں پوچھو اور اس کے بڑے گناہوں کو چھپادو،اس سے کہاجائے گا: تم نے فلاں فلاں دن ایسے ایسے گناہ کئے تھے،تم نے فلاں فلاں دن ایسے ایسے گناہ کیے تھے؟۔آپ نے فرمایا: اس سے کہاجائے گا: تمہارے ہر گناہ کے بدلے ایک نیکی ہے۔آپ نے فرمایا: وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! میں نے کچھ ایسے بھی گناہ کیے تھے جسے یہاں نہیں دیکھ رہاہوں۔ابوذر کہتے ہیں:میں نے رسول اللہ ﷺ کو ہنستے ہوئے دیکھا حتی کہ آپ کے اندورنیکے دانت نظر آنے لگے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔