Jamia al-Tirmidhi Hadith 2598 (سنن الترمذي)
[2598]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ يُخْرَجُ مِنْ النَّارِ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِہِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ الْإِيمَانِ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَمَنْ شَكَّ فَلْيَقْرَأْ إِنَّ اللہَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جہنم سے وہ آدمی نکلے گا جس کے دل میں ذرہ برابر ایمان ہوگا،ابوسعیدخدری نے کہا: جس کو شک ہو وہ یہ آیت پڑھےإنَّ اللہَ لاَ یَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ (النساء: ۴۰) (اللہ ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتاہے)۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔