Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2613 (سنن الترمذي)

[2613]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللہِ ہُرَيْمُ بْنُ مِسْعَرٍ الْأَزْدِيُّ التِّرْمِذِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ خَطَبَ النَّاسَ فَوَعَظَہُمْ ثُمَّ قَالَ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ تَصَدَّقْنَ فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَہْلِ النَّارِ فَقَالَتْ امْرَأَةٌ مِنْہُنَّ وَلِمَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ لِكَثْرَةِ لَعْنِكُنَّ يَعْنِي وَكُفْرِكُنَّ الْعَشِيرَ قَالَ وَمَا رَأَيْتُ مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ أَغْلَبَ لِذَوِي الْأَلْبَابِ وَذَوِي الرَّأْيِ مِنْكُنَّ قَالَتْ امْرَأَةٌ مِنْہُنَّ وَمَا نُقْصَانُ دِينِہَا وَعَقْلِہَا قَالَ شَہَادَةُ امْرَأَتَيْنِ مِنْكُنَّ بِشَہَادَةِ رَجُلٍ وَنُقْصَانُ دِينِكُنَّ الْحَيْضَةُ تَمْكُثُ إِحْدَاكُنَّ الثَّلَاثَ وَالْأَرْبَعَ لَا تُصَلِّي وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کے سامنے خطبہ دیا تو اس میں آپ نے لوگوں کو نصیحت کی پھر (عورتوں کی طرف متوجہ ہوکر) فرمایا: اے عورتوں کی جماعت! تم صدقہ وخیرات کرتی رہو کیوں کہ جہنم میں تمہاری ہی تعداد زیادہ ہوگی ۱؎ ان میں سے ایک عورت نے کہا: اللہ کے رسول! ایسا کیوں ہوگا؟ آپ نے فرمایا: تمہارے بہت زیادہ لعن طعن کرنے کی وجہ سے،یعنی تمہاری اپنے شوہروں کی ناشکری کرنے کے سبب،آپ نے (مزید) فرمایا: میں نے کسی ناقص عقل و دین کو تم عورتوں سے زیادہ عقل و سمجھ رکھنے والے مردوں پر غالب نہیں دیکھا۔ایک عورت نے پوچھا: ان کی عقل اور ان کے دین کی کمی کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: تم میں سے دو عورتوں کی شہادت (گواہی) ایک مرد کی شہادت کے برابر ہے ۲؎،اور تمہارے دین کی کمی یہ ہے کہ تمہیں حیض کا عارضہ لاحق ہوتاہے جس سے عورت (ہرمہینے) تین چاردن صلاۃ پڑھنے سے رک جاتی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے،۲-اس باب میں ابوسعیدخدری اورا بن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی روایت ہے۔