Jamia al-Tirmidhi Hadith 2614 (سنن الترمذي)
[2614]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ بَابًا أَدْنَاہَا إِمَاطَةُ الْأَذَی عَنْ الطَّرِيقِ وَأَرْفَعُہَا قَوْلُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہَكَذَا رَوَی سُہَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَرَوَی عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الْإِيمَانُ أَرْبَعَةٌ وَسِتُّونَ بَابًا قَالَ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایمان کی تہتر شاخیں (ستردروازے) ہیں۔سب سے کم تر راستے سے تکلیف دہ چیز کا دورکردیناہے،اور سب سے بلند لا إلہ الا اللہ کا کہنا ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-ایسے ہی سہیل بن ابی صالح نے عبداللہ بن دینار سے،عبداللہ نے ابوصالح سے اورابوصالح نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے،۳-عمارہ بن غزیہ نے یہ حدیث ابوصالح سے،ابوصالح نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے،اور ابوہریرہ نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے۔آپ نے فرمایا ہے ایمان کی چونسٹھ شاخیں ہیں۔اس سند سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ذریعہ نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے۔