Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2615 (سنن الترمذي)

[2615]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ الْمَعْنَی وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ مَرَّ بِرَجُلٍ وَہُوَ يَعِظُ أَخَاہُ فِي الْحَيَاءِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْحَيَاءُ مِنْ الْإِيمَانِ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ فِي حَدِيثِہِ إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ سَمِعَ رَجُلًا يَعِظُ أَخَاہُ فِي الْحَيَاءِ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي بَكْرَةَ وَأَبِي أُمَامَةَ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ایک شخص کے پاس سے گزرے وہ اپنے بھائی کو حیا (شرم اور پاکدامنی) اختیار کرنے پر نصیحت کررہاتھا،اس پر رسول اللہ ﷺ نے (بطور تاکید) فرمایا: حیا ایمان کا ایک حصہ ہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-احمد بن منیع نے اپنی روایت میں کہا: نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو حیاکے بارے میں ا پنے بھائی کو پھٹکارتے ہوئے سنا،۳-اس باب میں ا بوہریرہ،ابوبکرہ اور ابوامامہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔