Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 283 (سنن الترمذي)

[283]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّہُ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ قُلْنَا لِابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْإِقْعَاءِ عَلَی الْقَدَمَيْنِ قَالَ ہِيَ السُّنَّةُ فَقُلْنَا إِنَّا لَنَرَاہُ جَفَاءً بِالرَّجُلِ قَالَ بَلْ ہِيَ سُنَّةُ نَبِيِّكُمْ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ ذَہَبَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ إِلَی ہَذَا الْحَدِيثِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ لَا يَرَوْنَ بِالْإِقْعَاءِ بَأْسًا وَہُوَ قَوْلُ بَعْضِ أَہْلِ مَكَّةَ مِنْ أَہْلِ الْفِقْہِ وَالْعِلْمِ قَالَ وَأَكْثَرُ أَہْلِ الْعِلْمِ يَكْرَہُونَ الْإِقْعَاءَ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ

طاؤس کہتے ہیں کہ ہم نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دونوں قدموں پر اقعاء کرنے کے سلسلے میں پوچھا،تو انہوں نے کہا: یہ سنت ہے،تو ہم نے کہاکہ ہم تو اسے آدمی کاپھوہڑپن سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا:نہیں یہ پھوہڑپن نہیں ہے بلکہ یہ تمہارے نبی اکرمﷺ کی سنت ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-صحابہ کرام میں بعض اہل علم اسی حدیث کی طرف گئے ہیں،وہ اقعاء میں کوئی حرج نہیں جانتے،مکہ کے بعض اہل علم کایہی قول ہے،لیکن اکثر اہل علم دونوں سجدوں کے درمیان اقعاء کو ناپسند کرتے ہیں ۱؎۔