Jamia al-Tirmidhi Hadith 282 (سنن الترمذي)
[282] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (894)
الحارث الأعور ضعیف،وفیہ علۃ أخری
وحدیث مسلم (498) والحاکم (272/1) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ يَا عَلِيُّ أُحِبُّ لَكَ مَا أُحِبُّ لِنَفْسِي وَأَكْرَہُ لَكَ مَا أَكْرَہُ لِنَفْسِي لَا تُقْعِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ عَلِيٍّ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ وَقَدْ ضَعَّفَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ الْحَارِثَ الْأَعْوَرَ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ يَكْرَہُونَ الْإِقْعَاءَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَأَنَسٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا: اے علی! میں تمہارے لیے وہی چیزپسندکرتا ہوں جو اپنے لیے کرتاہوں،اوروہی چیز ناپسندکرتاہوں جو اپنے لیے ناپسندکرتاہوں۔تم دونوں سجدوں کے درمیان اقعاء ۱؎ نہ کرو۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ہم اسے علی کی حدیث سے صرف ابواسحاق سبیعی ہی کی روایت سے جانتے ہیں،انہوں نے حارث سے اور حارث نے علی سے روایت کی ہے،۲-بعض اہل علم نے حارث الاعور کو ضعیف قراردیاہے ۲؎،۳-اس باب میں عائشہ،انس اور ابوہریرہ سے بھی احادیث آئی ہیں،۴-اکثر اہل علم کا عمل اسی حدیث پر ہے کہ وہ اقعاء کو مکروہ قراردیتے ہیں۔