Jamia al-Tirmidhi Hadith 299 (سنن الترمذي)
[299]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ،حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ بِہَذَا الإِسْنَادِ: نَحْوَہُ،وَقَالَ: تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ ثَوْبَانَ،وَابْنِ عُمَرَ،وَابْنِ عَبَّاسٍ،وَأَبِي سَعِيدٍ،وَأَبِي ہُرَيْرَةَ،وَالْمُغِيرَةِ ابْنِ شُعْبَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَی: حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَقَدْ رَوَی خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ہَذَا الْحَدِيثَ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ: نَحْوَ حَدِيثِ عَاصِمٍ. وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يَقُولُ بَعْدَ التَّسْلِيمِ: لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللہُ،وَحْدَہُ لاَ شَرِيكَ لَہُ،لَہُ الْمُلْكُ،وَلَہُ الْحَمْدُ،يُحْيِي وَيُمِيتُ،وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ،اللّہُمَّ لاَمَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ،وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ،وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ. وَرُوِيَ عَنْہُ أَنَّہُ كَانَ يَقُولُ:سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ،وَسَلاَمٌ عَلَی الْمُرْسَلِينَ،وَالْحَمْدُ لِلّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اس سند سے بھی عاصم الاحول سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے اوراس میںتَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِکْرَامِ (یا کے ساتھ) ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،خالد الحذاء نے یہ حدیث بروایت عائشہ عبداللہ بن حارث سے عاصم کی حدیث کی طرح روایت کی ہے،۲-نبی اکرمﷺ سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ سلام پھیرنے کے بعد لاَإِلَہَ إِلاَّ اللہُ،وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ،لَہُ الْمُلْکُ،وَلَہُ الْحَمْدُ،یُحْیِی وَیُمِیتُ،وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ،اللّہُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ،وَلاَ مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ،وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ (اللہ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں،وہ تنہا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں،وہی زندگی اورموت دیتاہے،وہ ہرچیز پر قادر ہے،اے اللہ! جوتودے اسے کوئی روکنے والانہیں اور جسے تونہ دے اسے کوئی دینے والا نہیں،اور تیرے آگے کسی نصیب والے کا کوئی نصیب کام نہیں آتا)کہتے تھے،یہ بھی مروی ہے کہ آ پسُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُونَ،وَسَلاَمٌ عَلَی الْمُرْسَلِینَ،وَالْحَمْدُ لِلّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ (پاک ہے تیرا رب جو عزت والاہے ہر اس برائی سے جویہ بیان کرتے ہیں اور سلامتی ہو رسولوں پر اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جوسارے جہاں کا رب ہے)بھی کہتے تھے ۱؎،۳-اس باب میں ثوبان،ابن عمر،ابن عباس،ابوسعید،ابوہریرہ اور مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔