Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 301 (سنن الترمذي)

[301]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ہُلْبٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَؤُمُّنَا فَيَنْصَرِفُ عَلَی جَانِبَيْہِ جَمِيعًا عَلَی يَمِينِہِ وَعَلَی شِمَالِہِ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَنَسٍ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ہُلْبٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَعَلَيْہِ الْعَمَلُ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ أَنَّہُ يَنْصَرِفُ عَلَی أَيِّ جَانِبَيْہِ شَاءَ إِنْ شَاءَ عَنْ يَمِينِہِ وَإِنْ شَاءَ عَنْ يَسَارِہِ وَقَدْ صَحَّ الْأَمْرَانِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَيُرْوَی عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّہُ قَالَ إِنْ كَانَتْ حَاجَتُہُ عَنْ يَمِينِہِ أَخَذَ عَنْ يَمِينِہِ وَإِنْ كَانَتْ حَاجَتُہُ عَنْ يَسَارِہِ أَخَذَ عَنْ يَسَارِہِ

ہلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہماری امامت فرماتے (توسلام پھیرنے کے بعد)اپنے دونوں طرف پلٹتے تھے (کبھی) دائیں اور(کبھی) بائیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ہلب رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں عبداللہ بن مسعود،انس،عبداللہ بن عمرو،اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ امام اپنے جس جانب چاہے پلٹ کر بیٹھے چاہے تو دائیں طرف اور چاہے تو بائیں طرف،نبی اکرمﷺ سے دونوں ہی باتیں ثابت ہیں ۱؎ اورعلی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اگر آپ کی ضرورت دائیں طرف ہوتی تو دائیں طرف پلٹتے اوربائیں طرف ہوتی تو بائیں طرف پلٹتے۔