Jamia al-Tirmidhi Hadith 323 (سنن الترمذي)
[323]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ أُنَيْسِ بْنِ أَبِي يَحْيَی عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ امْتَرَی رَجُلٌ مِنْ بَنِي خُدْرَةَ وَرَجُلٌ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی فَقَالَ الْخُدْرِيُّ ہُوَ مَسْجِدُ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَقَالَ الْآخَرُ ہُوَ مَسْجِدُ قُبَاءٍ فَأَتَيَا رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي ذَلِكَ فَقَالَ ہُوَ ہَذَا يَعْنِي مَسْجِدَہُ وَفِي ذَلِكَ خَيْرٌ كَثِيرٌ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ سَأَلْتُ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَی الْأَسْلَمِيِّ فَقَالَ لَمْ يَكُنْ بِہِ بَأْسٌ وَأَخُوہُ أُنَيْسُ بْنُ أَبِي يَحْيَی أَثْبَتُ مِنْہُ
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بنی خدرہ کے ایک شخص اور بنی عمرو بن عوف کے ایک شخص کے درمیان بحث ہو گئی کہ کون سی مسجد ہے جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ۱؎ تو خدری نے کہا: وہ رسول اللہ ﷺ کی مسجد (یعنی مسجد نبوی) ہے،دوسرے نے کہا: وہ مسجد قباء ہے؛ چنانچہ وہ دونوں اس سلسلے میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا: ’’وہ یہ مسجد ہے،یعنی مسجد نبوی اور اُس میں (یعنی مسجد قبا میں) بھی بہت خیر وبرکت ہے‘‘ ۲؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-علی بن عبداللہ بن المدینی نے یحییٰ بن سعید القطان سے (سند میں موجود راوی) محمد بن ابی یحییٰ اسلمی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: اُن میں کوئی قابل گرفت بات نہیں ہے،اور اُن کے بھائی انیس بن ابی یحییٰ ان سے زیادہ ثقہ ہیں۔