Jamia al-Tirmidhi Hadith 337 (سنن الترمذي)
[337]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كُنْتُ رَدِيفَ الْفَضْلِ عَلَی أَتَانٍ فَجِئْنَا وَالنَّبِيُّ ﷺ يُصَلِّي بِأَصْحَابِہِ بِمِنًی قَالَ فَنَزَلْنَا عَنْہَا فَوَصَلْنَا الصَّفَّ فَمَرَّتْ بَيْنَ أَيْدِيہِمْ فَلَمْ تَقْطَعْ صَلَاتَہُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَالْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَمَنْ بَعْدَہُمْ مِنْ التَّابِعِينَ قَالُوا لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ وَبِہِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَالشَّافِعِيُّ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں ایک گدھی پر(اپنے بھائی) فضل رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار تھا،ہم آئے اور نبی اکرمﷺ منیٰ میں صحابہ کو صلاۃ پڑھارہے تھے،ہم گدھی سے اترے اور صف میں مل گئے۔اوروہ(گدھی) ان لوگوں کے سامنے پھرنے لگی،تواس نے ان کی صلاۃ باطل نہیں کی۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن عباس کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عائشہ،فضل بن عباس اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-صحابہ اوران کے بعد تابعین میں سے اکثر اہل علم کا اسی پرعمل ہے،وہ کہتے ہیں کہ صلاۃ کو کوئی چیزباطل نہیں کرتی،سفیان ثوری اور شافعی بھی یہی کہتے ہیں ۱؎۔ وضاحت ۱؎: اس حدیث میں ہے کہ کوئی بھی چیزصلاۃ کوباطل نہیں کرتی،جبکہ اگلی حدیث میں ہے کہ کتا،گدھااورعورت کے مصلی کے آگے سے گزرنے سے صلاۃباطل ہوجاتی ہے،ان دونوں حدیثوں میں اس طرح جمع کیا گیاہے،۱-صحیح بخاری میںوہ گدھی ان لوگوں کے سامنے سے گزری تو اس سے ان کی صلاۃباطل نہیں ہوئیکا جملہ نہیں ہے اصل واقعہ صرف یہ ہے کہ گدھی یا وہ دونوں صرف صف کے بعض حصوں سے گزرے تھے جبکہ امام (آپﷺ) کاسترہ صف کے ان حصوں کا سترہ بھی ہوگیاتھا (آپ خصوصامیدان میں بغیرسترہ کے صلاۃ پڑھتے ہی نہیں تھے) ۲-پہلی حدیث یا اس معنی کی دوسری حدیثوں سے اس بات پر استدلال کسی طرح واضح نہیں ہے،۳-جبکہ اگلی حدیث قولی میں امت کے لیے خاص حکم ہے،اور زیادہ صحیح حدیث ہے،اس لیے مذکورہ تینوں چیزوں کے مصلی کے آگے سے گزرنے سے صلاۃ باطل ہوجاتی ہے (باطل کا معنی اگلی حدیث کے حاشیہ میں ملاحظہ کریں)۔