Jamia al-Tirmidhi Hadith 338 (سنن الترمذي)
[338]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ وَمَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ ہِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ قَال سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا صَلَّی الرَّجُلُ وَلَيْسَ بَيْنَ يَدَيْہِ كَآخِرَةِ الرَّحْلِ أَوْ كَوَاسِطَةِ الرَّحْلِ قَطَعَ صَلَاتَہُ الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ وَالْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ فَقُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ مَا بَالُ الْأَسْوَدِ مِنْ الْأَحْمَرِ مِنْ الْأَبْيَضِ فَقَالَ يَا ابْنَ أَخِي سَأَلْتَنِي كَمَا سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ شَيْطَانٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَالْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ ذَہَبَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ إِلَيْہِ قَالُوا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ وَالْكَلْبُ الْأَسْوَدُ قَالَ أَحْمَدُ الَّذِي لَا أَشُكُّ فِيہِ أَنَّ الْكَلْبَ الْأَسْوَدَ يَقْطَعُ الصَّلَاةَ وَفِي نَفْسِي مِنْ الْحِمَارِ وَالْمَرْأَةِ شَيْءٌ قَالَ إِسْحَقُ لَا يَقْطَعُہَا شَيْءٌ إِلَّا الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:جب آدمی صلاۃ پڑھے اور اس کے سامنے کجاوے کی آخری (لکڑی یاکہا:کجاوے کی بیچ کی لکڑی کی طرح) کوئی چیزنہ ہوتو: کالے کتے،عورت اور گدھے کے گزرنے سے اس کی صلاۃ باطل ہوجائے گی ۱؎ میں نے ابوذر سے کہا: لال،اور سفید کے مقابلے میں کالے کی کیا خصوصیت ہے؟ انہوں نے کہا: میرے بھتیجے! تم نے مجھ سے ایسے ہی پوچھا ہے جیسے میں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا تھا تو آپ نے فرمایا: کالا کتا شیطان ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوذر رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابوسعیدخدری،حکم بن عمرو بن غفاری،ابوہریرہ اور انس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-بعض اہل علم اسی طرف گئے ہیں؛ وہ کہتے ہیں کہ گدھا،عورت اور کالا کتا صلاۃ کوباطل کردیتا ہے۔احمدبن حنبل کہتے ہیں: مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ کالا کتا صلاۃ باطل کر دیتاہے لیکن گدھے اور عورت کے سلسلے میں مجھے کچھ تذبذب ہے،اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں: کالے کتے کے سوا کوئی اور چیز صلاۃ باطل نہیں کرتی۔