Jamia al-Tirmidhi Hadith 351 (سنن الترمذي)
[351]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَيَحْيَی بْنُ آدَمَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعَثَنِي النَّبِيُّ ﷺ فِي حَاجَةٍ فَجِئْتُ وَہُوَ يُصَلِّي عَلَی رَاحِلَتِہِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَالسُّجُودُ أَخْفَضُ مِنْ الرُّكُوعِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ وَابْنِ عُمَرَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَعَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ جَابِرٍ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ عَامَّةِ أَہْلِ الْعِلْمِ لَا نَعْلَمُ بَيْنَہُمْ اخْتِلَافًا لَا يَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ عَلَی رَاحِلَتِہِ تَطَوُّعًا حَيْثُ مَا كَانَ وَجْہُہُ إِلَی الْقِبْلَةِ أَوْ غَيْرِہَا
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرمﷺ نے ایک ضرورت سے بھیجا تومیں ضرورت پوری کرکے آیا تو (دیکھاکہ) آپ اپنی سواری پر مشرق (پورب) کی طرف رخ کرکے صلاۃ پڑھ رہے تھے،اور سجدہ رکوع سے زیادہ پست تھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،یہ حدیث دیگر اورسندوں سے بھی جابر سے مروی ہے،۲-اس باب میں انس،ابن عمر،ابوسعید،عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اوراسی پر بیشتر اہل علم کے نزدیک عمل ہے،ہم ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں جانتے،یہ لوگ آدمی کے اپنی سواری پرنفل صلاۃ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے،خواہ اس کا رخ قبلہ کی طرف ہو یا کسی اور طرف ہو۔