Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 355 (سنن الترمذي)

[355]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ الْہَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْكِلَابِيُّ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ وَہُوَ يُصَلِّي فَلْيَرْقُدْ حَتَّی يَذْہَبَ عَنْہُ النَّوْمُ فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا صَلَّی وَہُوَ يَنْعَسُ لَعَلَّہُ يَذْہَبُ يَسْتَغْفِرُ فَيَسُبُّ نَفْسَہُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی اونگھے اوروہ صلاۃ پڑھ رہاہو توسوجائے یہاں تک کہ اس سے نیند چلی جائے،اس لیے کہ تم میں سے کوئی جب صلاۃ پڑھے اوراونگھ رہا ہو تو شاید وہ استغفار کرنا چاہتا ہو لیکن اپنے آپ کو گالیاں دے بیٹھے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں انس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔