Jamia al-Tirmidhi Hadith 357 (سنن الترمذي)
[357]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (1070)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي حَيٍّ الْمُؤَذِّنِ الْحِمْصِيِّ عَنْ ثَوْبَانَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ لَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ أَنْ يَنْظُرَ فِي جَوْفِ بَيْتِ امْرِئٍ حَتَّی يَسْتَأْذِنَ فَإِنْ نَظَرَ فَقَدْ دَخَلَ وَلَا يَؤُمَّ قَوْمًا فَيَخُصَّ نَفْسَہُ بِدَعْوَةٍ دُونَہُمْ فَإِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَہُمْ وَلَا يَقُومُ إِلَی الصَّلَاةِ وَہُوَ حَقِنٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ثَوْبَانَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ السَّفْرِ بْنِ نُسَيْرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَرُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَكَأَنَّ حَدِيثَ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي حَيٍّ الْمُؤَذِّنِ عَنْ ثَوْبَانَ فِي ہَذَا أَجْوَدُ إِسْنَادًا وَأَشْہَرُ
ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کسی آدمی کے لیے جائزنہیں کہ وہ کسی کے گھر کے اندرجھانک کردیکھے جب تک کہ گھرمیں داخل ہونے کی اجازت نہ لے لے۔اگر اس نے (جھانک کر)دیکھا تو گویا وہ اندر داخل ہوگیا۔اورکوئی لوگوں کی امامت اس طرح نہ کرے کہ ان کو چھوڑ کردعاکو صرف اپنے لیے خاص کرے،اگر اس نے ایسا کیا تواس نے ا ن سے خیانت کی،اورنہ کوئی صلاۃ کے لیے کھڑا ہواورحال یہ ہوکہ وہ پاخانہ اور پیشاب کوروکے ہوئے ہو۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ثوبان رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-یہ حدیث معاویہ بن صالح سے بھی مروی ہے،معاویہ نے اس کو بطریق: سَفْرِ بْنِ نُسَیْرٍ،عَنْ یَزِیدَ بْنِ شُرَیْحٍ،عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ،عَنْ النَّبِیِّ ﷺ روایت کی ہے،نیزیہ حدیث یزید بن شریح ہی کے واسطے سے بطریق: أَبِی ہُرَیْرَۃَ،عَنْ النَّبِیِّ ﷺ روایت کی گئی ہے۔یزید بن شریح کی حدیث بطریق: أَبِی حَیٍّ الْمُؤَذِّنِ،عَنْ ثَوْبَانَ سند کے اعتبار سے سب سے عمدہ اور مشہور ہے،۳-اس باب میں ابوہریرہ اور ابوامامہ رضی اللہ عنہما سے احادیث آئی ہیں۔