Jamia al-Tirmidhi Hadith 375 (سنن الترمذي)
[375]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ وَہُوَ الْحَذَّاءُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَ سَأَلْتُہَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَنْ تَطَوُّعِہِ قَالَتْ كَانَ يُصَلِّي لَيْلًا طَوِيلًا قَائِمًا وَلَيْلًا طَوِيلًا قَاعِدًا فَإِذَا قَرَأَ وَہُوَ قَائِمٌ رَكَعَ وَسَجَدَ وَہُوَ قَائِمٌ وَإِذَا قَرَأَ وَہُوَ جَالِسٌ رَكَعَ وَسَجَدَ وَہُوَ جَالِسٌ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺکی نفل صلاۃ کے بارے میں پوچھاتو انہوں نے کہا:آپ رات تک کھڑے ہوکر صلاۃ پڑھتے اوردیرتک بیٹھ کرپڑھتے جب آپ کھڑے ہوکر قرأت کرتے تو رکوع اورسجدہ بھی کھڑے کھڑے کرتے اور جب بیٹھ کر قرأت کرتے تو رکوع اور سجدہ بھی بیٹھ کرہی کرتے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔