Jamia al-Tirmidhi Hadith 396 (سنن الترمذي)
[396]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِيَاضٍ يَعْنِي ابْنَ ہِلَالٍ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ أَحَدُنَا يُصَلِّي فَلَا يَدْرِي كَيْفَ صَلَّی فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ كَيْفَ صَلَّی فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَہُوَ جَالِسٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُثْمَانَ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَعَائِشَةَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مِنْ غَيْرِ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي الْوَاحِدَةِ وَالثِّنْتَيْنِ فَلْيَجْعَلْہُمَا وَاحِدَةً وَإِذَا شَكَّ فِي الثِّنْتَيْنِ وَالثَّلَاثِ فَلْيَجْعَلْہُمَا ثِنْتَيْنِ وَيَسْجُدْ فِي ذَلِكَ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَصْحَابِنَا و قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ إِذَا شَكَّ فِي صَلَاتِہِ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّی فَلْيُعِدْ
عیاض یعنی ابن ہلال کہتے ہیں کہ میں نے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے کہا: ہم میں سے کوئی صلاۃ پڑھتا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ اس نے کتنی رکعت پڑھی ہیں (یا وہ کیا کرے؟) تو ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہاکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے: جب تم میں سے کوئی شخص صلاۃ پڑھے اور یہ نہ جان سکے کہ کتنی پڑھی ہے؟ تو وہ بیٹھے بیٹھے سہو کے دوسجدے کرلے۔(یقینی بات پربنا کرنے کے بعد) امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوسعید رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں عثمان،ابن مسعود،عائشہ،ابوہریرہ وغیرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-یہ حدیث ابوسعید سے دیگر کئی سندوں سے بھی مروی ہے،۴-نبی اکرم ﷺ سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: جب تم سے کسی کو ایک اور دو میں شک ہوجائے تواسے ایک ہی مانے اور جب دواور تین میں شک ہو تو اسے دومانے اور سلام پھیرنے سے پہلے سہو کے دوسجدے کرے۔اسی پر ہمارے اصحاب (محدثین) کاعمل ہے ۱؎ اوربعض اہل علم کہتے ہیں کہ جب کسی کواپنی صلاۃ میں شبہ ہوجائے اوروہ نہ جان سکے کہ اس نے کتنی رکعت پڑھی ہیں؟ تو وہ پھر سے لوٹائے ۲؎۔