Jamia al-Tirmidhi Hadith 411 (سنن الترمذي)
[411] إسنادہ ضعیف
عمرو بن عثمان بن یعلی مستور وأبوہ : مجہول (تقریب: 5079،4529)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الرَّمَّاحِ الْبَلْخِيُّ عَنْ كَثِيرِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ يَعْلَی بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّہُمْ كَانُوا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي مَسِيرٍ فَانْتَہَوْا إِلَی مَضِيقٍ وَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَمُطِرُوا السَّمَاءُ مِنْ فَوْقِہِمْ وَالْبِلَّةُ مِنْ أَسْفَلَ مِنْہُمْ فَأَذَّنَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَہُوَ عَلَی رَاحِلَتِہِ وَأَقَامَ أَوْ أَقَامَ فَتَقَدَّمَ عَلَی رَاحِلَتِہِ فَصَلَّی بِہِمْ يُومِئُ إِيمَاءً يَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنْ الرُّكُوعِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ تَفَرَّدَ بِہِ عُمَرُ بْنُ الرَّمَّاحِ الْبَلْخِيُّ لَا يُعْرَفُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِہِ وَقَدْ رَوَی عَنْہُ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّہُ صَلَّی فِي مَاءٍ وَطِينٍ عَلَی دَابَّتِہِ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ وَبِہِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ
یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ لوگ ایک سفرمیں نبی اکرمﷺ کے ساتھ تھے،وہ ایک تنگ جگہ پہنچے تھے کہ صلاۃ کا وقت آ گیا،اوپر سے بارش ہونے لگی،اورنیچے کیچڑ ہوگئی،رسول اللہﷺ نے اپنی سواری ہی پر اذان دی اور اقامت کہی اور سواری ہی پر آگے بڑھے اورانہیں صلاۃ پڑھائی،آپ اشارہ سے صلاۃ پڑھتے تھے،سجدہ میں رکوع سے قدرے زیادہ جھکتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث غریب ہے،عمر بن رماح بلخی اس کے روایت کرنے میں منفردہیں۔یہ صرف انہیں کی سند سے جانی جاتی ہے۔اور ان سے یہ حدیث اہل علم میں سے کئی لوگوں نے روایت کی ہے،۲-انس بن مالک سے بھی اسی طرح مروی ہے کہ انہوں نے پانی اور کیچڑ میں اپنی سواری پر صلاۃ پڑھی،۳-اوراسی پراہل علم کا عمل ہے۔احمد اوراسحاق بن راہویہ بھی یہی کہتے ہیں ۱؎۔