Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 420 (سنن الترمذي)

[420] إسنادہ ضعیف

ابو داود (1261)

الأ عمش عنعن

انوار الصحیفہ ص 200

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ فَلْيَضْطَجِعْ عَلَی يَمِينِہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا صَلَّی رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ فِي بَيْتِہِ اضْطَجَعَ عَلَی يَمِينِہِ وَقَدْ رَأَی بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ أَنْ يُفْعَلَ ہَذَا اسْتِحْبَابًا

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی فجر کی دورکعت (سنت) پڑھے تو دائیں کروٹ پر لیٹے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے،۲-اس باب میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ہے،۳-عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ جب فجر کی دونوں رکعتیں اپنے گھر میں پڑھتے تو اپنی دائیں کروٹ لیٹتے،۴-بعض اہل علم کی رائے ہے کہ ایسا استحباباً کیاجائے۔ وضاحت ۱؎: اس حدیث سے ثابت ہو تا ہے فجرکی سنت کے بعدتھوڑی دیر دائیں پہلوپرلیٹنامسنون ہے،بعض لوگوں نے اسے مکروہ کہا ہے،لیکن یہ رائے صحیح نہیں،قولی اورفعلی دونوں قسم کی حدیثوں سے اس کی مشروعیت ثابت ہے،بعض لوگوں نے اس روایت پر یہ اعتراض کیا ہے کہ اعمش مدلّس راوی ہیں انہوں نے ابوصالح سے عن کے ذریعہ روایت کی ہے اورمدلس کاعنعنہ مقبول نہیں ہوتا،اس کا جواب یہ دیاجاتا ہے کہ ابوصالح سے اعمش کا عنعنہ اتصال پر محمول ہوتا ہے،حافظ ذہبی میزان میں لکھتے ہیںہومدلس ربما دلّس عن ضعیف ولا یدری بہ فمتی قال نا فلان فلاکلام،ومتی قال عن تطرق إلیہ احتمال التدلیس إلافی شیوخ لہ أکثرعنہم کابراہیم وأبی وائل وابی صالح السمّان،فإن روایتہ عن ہذا الصنف محمولۃ علی الاتصال ہاں،یہ لیٹنا محض خانہ پری کے لیے نہ ہو،جیسا کہ بعض علاقوں میں دیکھنے میں آتا ہے کہ صرف پہلو زمین سے لگا کر فوراً اٹھ بیٹھتے ہیں،نبی اکرم ﷺ اس وقت تک لیٹے رہتے تھے جب تک کہ بلال رضی اللہ عنہ آکر اقامت کے وقت کی خبر نہیں دیتے تھے۔مگرخیال ہے کہ اس دوران اگرنیندآنے لگے تو اُٹھ جاناچاہئے،اور واقعتا نیند آجانے کی صورت میں جاکروضوکرناچاہئے۔