Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 421 (سنن الترمذي)

[421]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَال سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ بُحَيْنَةَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَعَبْدِ اللہِ بْنِ سَرْجِسَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَہَكَذَا رَوَی أَيُّوبُ وَوَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ وَزِيَادُ بْنُ سَعْدٍ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَرَوَی حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ فَلَمْ يَرْفَعَاہُ وَالْحَدِيثُ الْمَرْفُوعُ أَصَحُّ عِنْدَنَا وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ أَنْ لَا يُصَلِّيَ الرَّجُلُ إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ وَبِہِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مِنْ غَيْرِ ہَذَا الْوَجْہِ رَوَاہُ عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيُّ الْمِصْرِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَ ہَذَا

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب جماعت کھڑی ہوجائے ۱؎ تو فرض صلاۃ ۲؎ کے سوا کوئی صلاۃ(جائز) نہیں ۳؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ کی حدیث حسن ہے،۲-اسی طرح ایک دوسری سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے،۳-اس باب میں ابن بحینہ،عبداللہ بن عمرو،عبداللہ بن سرجس،ابن عباس اور انس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۴-اور حماد بن زید اور سفیان بن عیینہ نے بھی عمرو بن دینار سے روایت کی ہے لیکن ان دونوں نے اسے مرفوع نہیں کیاہے اور مرفوع حدیث ہی ہمارے نزدیک زیادہ صحیح ہے،۵-سفیان ثوری،ابن مبارک،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ اسی کے قائل ہیں،۶-اس کے علاوہ اور(ایک تیسری) سند سے بھی یہ حدیث بواسطہ ابوہریرہ نبی اکرمﷺ سے مروی ہے۔اورانہوں نے نبی اکرمﷺسے روایت کی ہے-(جیسے) عیاش بن عباس قتبانی مصری ابوسلمہ سے،اورابوسلمہ نے ابوہریرہ سے اور ابوہریرہ نے نبی اکرمﷺ سے اسی طرح روایت کی ہے۔