Jamia al-Tirmidhi Hadith 433 (سنن الترمذي)
[433]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ الْخَلاَّلُ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ نَافِعٍ،عَنْ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: حَفِظْتُ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَشْرَ رَكَعَاتٍ كَانَ يُصَلِّيہَا بِاللَّيْلِ وَالنَّہَارِ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّہْرِ،وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَہَا،وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ،وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ. قَالَ: وَحَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ أَنَّہُ كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الْفَجْرِ رَكْعَتَيْنِ. ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہﷺسے دس رکعتیں یاد ہیں جنہیں آپ رات اور دن میں پڑھا کرتے تھے: دورکعتیں ظہر سے پہلے ۱ ؎،دو اس کے بعد،دورکعتیں مغرب کے بعد،اور دورکعتیں عشا کے بعد،اور مجھ سے حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ہے کہ آپ فجر سے پہلے دورکعتیں پڑھتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔