Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 438 (سنن الترمذي)

[438]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ شَہْرِ رَمَضَانَ شَہْرُ اللہِ الْمُحَرَّمُ وَأَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْفَرِيضَةِ صَلَاةُ اللَّيْلِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَبِلَالٍ وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ أَبُو عِيسَی وَأَبُو بِشْرٍ اسْمُہُ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي وَحْشِيَّةَ وَاسْمُ أَبِي وَحْشِيَّةَ إِيَاسٌ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: رمضان کے بعد سب سے افضل صیام اللہ کے مہینے ۱؎ محرم کے صیام ہیں اور فرض صلاۃ کے بعد سب سے افضل صلاۃ رات کی صلاۃ (تہجد) ہے۔ اس باب میں جابر،بلال اورابو امامہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-ابوبشر کانام جعفر بن ابی وحشیہ ہے اور ابووحشیہ کانام ایاس ہے۔