Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 450 (سنن الترمذي)

[450]متفق علیہ

مشکوۃ المصابیح (1300)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَفْضَلُ صَلَاتِكُمْ فِي بُيُوتِكُمْ إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَعَائِشَةَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدٍ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي رِوَايَةِ ہَذَا الْحَدِيثِ فَرَوَی مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ وَإِبْرَاہِيمُ بْنُ أَبِي النَّضْرِ عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَرْفُوعًا وَرَوَاہُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ وَلَمْ يَرْفَعْہُ وَأَوْقَفَہُ بَعْضُہُمْ وَالْحَدِيثُ الْمَرْفُوعُ أَصَحُّ

زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:تمہاری صلاۃ میں سب سے افضل صلاۃ وہ ہے جسے تم اپنے گھر میں پڑھتے ہو،سوائے فرض کے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں عمربن خطاب،جابر بن عبداللہ،ابوسعید،ابوہریرہ،ابن عمر،عائشہ،عبداللہ بن سعد،اور زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم میں اس حدیث کی روایت میں اختلاف ہے،موسیٰ بن عقبہ اور ابراہیم بن ابی نضردونوں نے اسے ابو نضر سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔نیزاسے مالک بن انس نے بھی ابونضرسے روایت کیا،لیکن انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے،اور بعض اہل علم نے اسے موقوف قراردیا ہے جب کہ حدیث مرفوع زیادہ صحیح ہے۔