Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 459 (سنن الترمذي)

[459] إسنادہ ضعیف

الحارث الأعور ضعیف

أبو إسحاق عنعن

انوار الصحیفہ ص 201

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ الْكَوْسَجُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ صَلَاةُ النَّبِيِّ ﷺ مِنْ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً يُوتِرُ مِنْ ذَلِكَ بِخَمْسٍ لَا يَجْلِسُ فِي شَيْءٍ مِنْہُنَّ إِلَّا فِي آخِرِہِنَّ فَإِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ قَامَ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَأَی بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ الْوِتْرَ بِخَمْسٍ وَقَالُوا لَا يَجْلِسُ فِي شَيْءٍ مِنْہُنَّ إِلَّا فِي آخِرِہِنَّ قَالَ أَبُو عِيسَی وَسَأَلْتُ أَبَا مُصْعَبٍ الْمَدِينِيَّ عَنْ ہَذَا الْحَدِيثِ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُوتِرُ بِالتِّسْعِ وَالسَّبْعِ قُلْتُ كَيْفَ يُوتِرُ بِالتِّسْعِ وَالسَّبْعِ قَالَ يُصَلِّي مَثْنَی مَثْنَی وَيُسَلِّمُ وَيُوتِرُ بِوَاحِدَةٍ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:ـ نبی اکرمﷺ کی قیام اللیل(تہجد) تیرہ رکعت ہوتی تھی۔ان میں پانچ رکعتیں وتر کی ہوتی تھیں،ان (پانچ) میں آپ صرف آخری رکعت ہی میں قعدہ کرتے تھے،پھرجب مؤذن اذان دیتا توآپ کھڑے ہوجاتے اور دوہلکی رکعتیں پڑھتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابوایوب رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔۳-صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کا خیال ہے کہ (جس) وتر کی پانچ رکعتیں ہیں،ان میں وہ صرف آخری رکعت میں قعدہ کرے گا،۴-میں نے اس حدیث کے بارے میں کہ نبی اکرمﷺ نو اور سات رکعت وتر پڑھتے تھے ابومصعب مدینی سے پوچھا کہ نبی اکرم ﷺ نو اور سات رکعتیں کیسے پڑھتے تھے؟ توانہوں نے کہا: آپ ﷺدو دو رکعت پڑھتے اور سلام پھیر تے جاتے،پھر ایک رکعت وتر پڑھ لیتے۔