Jamia al-Tirmidhi Hadith 491 (سنن الترمذي)
[491]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (1359)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مُوسَی الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْہَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ فِيہِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ فِيہِ خُلِقَ آدَمُ وَفِيہِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ وَفِيہِ أُہْبِطَ مِنْہَا وَفِيہِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُہَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يُصَلِّي فَيَسْأَلُ اللہَ فِيہَا شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاہُ إِيَّاہُ قَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ فَلَقِيتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ سَلَامٍ فَذَكَرْتُ لَہُ ہَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ أَنَا أَعْلَمُ بِتِلْكَ السَّاعَةِ فَقُلْتُ أَخْبِرْنِي بِہَا وَلَا تَضْنَنْ بِہَا عَلَيَّ قَالَ ہِيَ بَعْدَ الْعَصْرِ إِلَی أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقُلْتُ كَيْفَ تَكُونُ بَعْدَ الْعَصْرِ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يُوَافِقُہَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ وَہُوَ يُصَلِّي وَتِلْكَ السَّاعَةُ لَا يُصَلَّی فِيہَا فَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ سَلَامٍ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ جَلَسَ مَجْلِسًا يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ فَہُوَ فِي صَلَاةٍ قُلْتُ بَلَی قَالَ فَہُوَ ذَاكَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ قَالَ أَبُو عِيسَی وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ وَمَعْنَی قَوْلِہِ أَخْبِرْنِي بِہَا وَلَا تَضْنَنْ بِہَا عَلَيَّ لَا تَبْخَلْ بِہَا عَلَيَّ وَالضَّنُّ الْبُخْلُ وَالظَّنِينُ الْمُتَّہَمُ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سب سے بہتردن جس میں سورج نکلا جمعہ کادن ہے،اسی دن آدم پیداکیے گئے،اسی دن وہ جنت میں داخل کیے گئے،اسی دن وہ جنت سے (زمین پر اتارے گئے،) اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ جسے مسلم بندہ صلاۃ کی حالت میں پائے اوراللہ سے اس میں کچھ طلب کرے تو اللہ اسے ضرور عطا فرمائے گا،ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر میں عبداللہ بن سلام سے ملا اور ان سے اس حدیث کاذکر کیا توانہوں نے کہا: میں یہ گھڑی اچھی طرح جانتاہوں،میں نے کہا:مجھے بھی اس کے بارے میں بتائیے اوراس سلسلہ میں مجھ سے بخل نہ کیجئے،انہوں نے کہا:یہ عصرکے بعدسے لے کر سورج ڈوبنے کے درمیان ہے،اس پرمیں نے کہا: یہ عصرکے بعدکیسے ہوسکتی ہے جب کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے: اسے مسلمان بندہ حالتِ صلاۃ میں پائے اور یہ وقت ایساہے جس میں صلاۃ نہیں پڑھی جاتی؟ توعبد اللہ بن سلام نے کہا: کیا رسول اللہﷺ نے یہ نہیں فرمایا ہے کہ جوشخص صلاۃ کے انتظار میں کسی جگہ بیٹھارہے تووہ بھی صلاۃہی میں ہوتا ہے؟ میں نے کہا: کیوں نہیں،ضرورفرمایا ہے توانہوں نے کہا: تویہی مرادہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس حدیث میں ایک طویل قصہ ہے،۲-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۳-اورآپ کے اس قول أخبرنی بہا ولا تضنن بہا علی کے معنی ہیں اسے مجھے بتانے میں بخل نہ کیجئے،ضنّ کے معنی بخل کے ہیں اور ظنین کے معنی،متہم کے ہیں۔