Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 620 (سنن الترمذي)

[620] إسنادہ ضعیف

ابو داود (1574) ابن ماجہ (1790)

أبو إسحاق مدلس وعنعن

انوار الصحیفہ ص 205

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَدْ عَفَوْتُ عَنْ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ فَہَاتُوا صَدَقَةَ الرِّقَةِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْہَمًا دِرْہَمًا وَلَيْسَ فِي تِسْعِينَ وَمِائَةٍ شَيْءٌ فَإِذَا بَلَغَتْ مِائَتَيْنِ فَفِيہَا خَمْسَةُ دَرَاہِمَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ وَعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ أَبُو عِيسَی رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ الْأَعْمَشُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَغَيْرُہُمَا عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ وَرَوَی سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ عُيَيْنَةَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَعِيلَ عَنْ ہَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ كِلَاہُمَا عِنْدِي صَحِيحٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ يُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ رُوِيَ عَنْہُمَا جَمِيعًا

علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں نے گھوڑوں اور غلاموں کی زکاۃ معاف کردی ہے ۱؎ تو اب تم چاندی کی زکاۃ اداکرو۲؎،ہرچالیس درہم پر ایک درہم،ایک سونوے درہم میں کچھ نہیں ہے،جب دوسو درہم ہوجائیں تو ان میں پانچ درہم ہیں ۳؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اعمش اورابوعوانہ،وغیرہم نے بھی یہ حدیث بطریق: أَبِی إِسْحَاقَ،عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ،عَنْ عَلِیٍّ روایت کی ہے،اور سفیان ثوری،سفیان بن عیینہ اور دیگرکئی لوگوں نے بھی بطریق: أَبِی إِسْحَاقَ،عَنِ الْحَارِثِ،عَنْ عَلِیٍّ روایت کی ہے،۲-میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ابواسحاق سبیعی سے مروی یہ دونوں حدیثیں میرے نزدیک صحیح ہیں،احتمال ہے کہ یہ حارث اور عاصم دونوں سے ایک ساتھ روایت کی گئی ہو(توابواسحاق نے اسے دونوں سے روایت کیاہو)۳-اس باب میں ابوبکر صدیق اور عمروبن حزم سے بھی احادیث آئی ہیں۔