Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 626 (سنن الترمذي)

[626]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی الْمَازِنِيِّ،عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ:لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ،وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ،وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ. وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،وَابْنِ عُمَرَ،وَجَابِرٍ،وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو.

ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا: پانچ اونٹوں ۱؎ سے کم میں زکاۃ نہیں ہے،اور پانچ اوقیہ ۲؎ چاندنی سے کم میں زکاۃ نہیں ہے اور پانچ وسق ۳؎ غلّے سے کم میں زکاۃ نہیں ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں ابوہریرہ،ابن عمر،جابر اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔