Jamia al-Tirmidhi Hadith 674 (سنن الترمذي)
[674] إسنادہ ضعیف
ابن جریج مدلس وعنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ بَعَثَ مُنَادِيًا فِي فِجَاجِ مَكَّةَ أَلَا إِنَّ صَدَقَةَ الْفِطْرِ وَاجِبَةٌ عَلَی كُلِّ مُسْلِمٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَی حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ أَوْ سِوَاہُ صَاعٌ مِنْ طَعَامٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَرَوَی عُمَرُ بْنُ ہَارُونَ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ وَقَالَ عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ مِينَاءَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فَذَكَرَ بَعْضَ ہَذَا الْحَدِيثِ حَدَّثَنَا جَارُودُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ہَارُونَ ہَذَا الْحَدِيثَ
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺنے ایک شخص کو مکہ کی گلیوں میں منادی کرنے کے لیے بھیجا کہ سنو! صدقۂ فطر ہرمسلمان مرد ہو یا عورت،آزاد ہویا غلام،چھوٹاہو یا بڑا،گیہوں سے دومداور گیہوں کے علاوہ دوسرے غلوں سے ایک صاع واجب ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-عمر بن ہارون نے یہ حدیث ابن جریج سے روایت کی،اور کہا: عباس بن میناء عن النبی ﷺپھرآگے اس حدیث کا کچھ حصہ ذکرکیا۔