Jamia al-Tirmidhi Hadith 692 (سنن الترمذي)
[692]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ شَہْرَا عِيدٍ لَا يَنْقُصَانِ رَمَضَانُ وَذُو الْحِجَّةِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي بَكْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مُرْسَلًا قَالَ أَحْمَدُ مَعْنَی ہَذَا الْحَدِيثِ شَہْرَا عِيدٍ لَا يَنْقُصَانِ يَقُولُ لَا يَنْقُصَانِ مَعًا فِي سَنَةٍ وَاحِدَةٍ شَہْرُ رَمَضَانَ وَذُو الْحِجَّةِ إِنْ نَقَصَ أَحَدُہُمَا تَمَّ الْآخَرُ و قَالَ إِسْحَقُ مَعْنَاہُ لَا يَنْقُصَانِ يَقُولُ وَإِنْ كَانَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ فَہُوَ تَمَامٌ غَيْرُ نُقْصَانٍ وَعَلَی مَذْہَبِ إِسْحَقَ يَكُونُ يَنْقُصُ الشَّہْرَانِ مَعًا فِي سَنَةٍ وَاحِدَةٍ
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: عید کے دونوں مہینے رمضان ۱؎ اور ذوالحجہ کم نہیں ہوتے (یعنی دونوں ۲۹ دن کے نہیں ہوتے)۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوبکرہ کی حدیث حسن ہے،۲-یہ حدیث عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ سے مروی ہے انہوں نے نبی اکرمﷺ سے مرسلاً روایت کی ہے،۳-احمدبن حنبل کہتے ہیں: اس حدیث عیدکے دونوں مہینے کم نہیں ہوتے کامطلب یہ ہے کہ رمضان اورذی الحجہ دونوں ایک ہی سال کے اندرکم نہیں ہوتے ۲؎ اگر ان دونوں میں کوئی کم ہوگا یعنی ایک ۲۹دن کا ہوگا تودوسرا پورا یعنی تیس دن کا ہو گا،۴-اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہ ۲۹ دن کے ہوں تو بھی ثواب کے اعتبارسے کم نہ ہوں گے،اسحاق بن راہویہ کے مذہب کی روسے دونوں مہینے ایک سال میں کم ہوسکتے ہیں یعنی دونوں۲۹دن کے ہوسکتے ہیں ۳؎۔