Jamia al-Tirmidhi Hadith 694 (سنن الترمذي)

[694]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُہَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ وَجَدَ تَمْرًا فَلْيُفْطِرْ عَلَيْہِ وَمَنْ لَا فَلْيُفْطِرْ عَلَی مَاءٍ فَإِنَّ الْمَاءَ طَہُورٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ لَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَوَاہُ عَنْ شُعْبَةَ مِثْلَ ہَذَا غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ وَہُوَ حَدِيثٌ غَيْرُ مَحْفُوظٍ وَلَا نَعْلَمُ لَہُ أَصْلًا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُہَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ وَقَدْ رَوَی أَصْحَابُ شُعْبَةَ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ الرَّبَابِ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ وَہَكَذَا رَوَوْا عَنْ شُعُبَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ سَلْمَانَ وَلَمْ يُذْكَرْ فِيہِ شُعْبَةُ عَنْ الرَّبَابِ وَالصَّحِيحُ مَا رَوَاہُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ عُيَيْنَةَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحَوَلِ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ الرَّبَابِ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ وَابْنُ عَوْنٍ يَقُولُ عَنْ أُمِّ الرَّائِحِ بِنْتِ صُلَيْعٍ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ وَالرَّبَابُ ہِيَ أُمُّ الرَّائِحِ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جسے کھجورمیسرہو،توچاہئے کہ وہ اسی سے صوم کھولے،اورجسے کھجور میسرنہ ہوتوچاہئے کہ وہ پانی سے کھولے کیونکہ پانی پاکیزہ چیزہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے،۲-ہم نہیں جانتے کہ انس کی حدیث سعید بن عامرکے علاوہ کسی اورنے بھی شعبہ سے روایت کی ہے،یہ حدیث غیر محفوظ ہے ۱؎،ہم اس کی کوئی اصل عبدالعزیزکی روایت سے جسے انہوں نے انس سے روایت کی ہو نہیں جانتے،اور شعبہ کے شاگروں نے یہ حدیث بطریق:شعبۃ،عن عاصم،عن حفصۃ بنت سیرین،عن الرباب،عن سلمان بن عامر،عن النبی ﷺ روایت کی ہے،اور یہ سعید بن عامر کی روایت سے زیادہ صحیح ہے،کچھ اور لوگوں نے اس کی بطریق: شعبۃ،عن عاصم،عن حفصۃ،عن سلمان بن عامر روایت کی ہے اوراس میں شعبہ کی رباب سے روایت کرنے کاذکرنہیں کیا گیا ہے اورصحیح وہ ہے جسے سفیان ثوری،ابن عیینہ اوردیگرکئی لوگوں نے بطریق: عاصم الأحول،عن حفصۃ بنت سیرین،عن الرباب،عن سلمان بن عامر روایت کی ہے،اورابن عون کہتے ہیں: عن أم الرائح بنت صلیع،عن سلمان بن عامر اور رَباب ہی دراصل ام الرائح ہیں ۲؎۔