Jamia al-Tirmidhi Hadith 699 (سنن الترمذي)
[699]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ ح قَالَ و أَخْبَرَنَا أَبُو مُصْعَبٍ قِرَاءَةً عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہُوَ الَّذِي اخْتَارَہُ أَہْلُ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ اسْتَحَبُّوا تَعْجِيلَ الْفِطْرِ وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: لوگ برابرخیر میں رہیں گے ۱؎ جب تک کہ وہ افطار میں جلدی کریں گے ۲؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ،ابن عباس،عائشہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اوریہی قول ہے جسے صحابہ کرام وغیرہم میں سے اہل علم نے اختیار کیاہے،ان لوگوں نے افطارمیں جلدی کرنے کومستحب جاناہے اوراسی کے شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی قائل ہیں۔