Jamia al-Tirmidhi Hadith 702 (سنن الترمذي)
[702]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَی عَائِشَةَ فَقُلْنَا يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ أَحَدُہُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ قَالَتْ أَيُّہُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ قُلْنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَتْ ہَكَذَا صَنَع رَسُولُ اللہِ ﷺ وَالْآخَرُ أَبُو مُوسَی قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو عَطِيَّةَ اسْمُہُ مَالِكُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ الْہَمْدَانِيُّ وَيُقَالُ ابْنُ عَامِرٍ الْہَمْدَانِيُّ وَابْنُ عَامِرٍ أَصَحُّ
ابوعطیہ کہتے ہیں کہ میں اورمسروق دونوں ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے،ہم نے عرض کیا: ام المومنین! صحابہ میں سے دوآدمی ہیں،ان میں سے ایک افطار جلدی کرتا ہے اورصلاۃ ۱؎ بھی جلدی پڑھتاہے اور دوسرا افطار میں تاخیر کرتا ہے اور صلاۃ بھی دیر سے پڑھتا ہے ۲؎ انہوں نے کہا:وہ کون ہے جو افطار جلدی کرتا ہے اور صلاۃ بھی جلدی پڑھتا ہے،ہم نے کہا: وہ عبداللہ بن مسعودہیں،اس پر انہوں نے کہا:رسول اللہﷺاسی طرح کرتے تھے اور دوسرے ابوموسیٰ ہیں۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-ابوعطیہ کانام مالک بن ابی عامر ہمدانی ہے اورانہیں ابن عامر ہمدانی بھی کہاجاتاہے۔اورابن عامرہی زیادہ صحیح ہے۔