Jamia al-Tirmidhi Hadith 712 (سنن الترمذي)

[712]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ أَبِي مَسْلَمَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ كُنَّا نُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي رَمَضَانَ فَمَا يَعِيبُ عَلَی الصَّائِمِ صَوْمَہُ وَلَا عَلَی الْمُفْطِرِ إِفْطَارَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہﷺ کے ساتھ رمضان میں سفر کرتے تونہ آپ صوم رکھنے والے کے صوم رکھنے پر نکیرکرتے اور نہ ہی صوم نہ رکھنے والے کے صوم نہ رکھنے پر۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔