Jamia al-Tirmidhi Hadith 714 (سنن الترمذي)
[714] إسنادہ ضعیف
ابن لھیعۃ اختلط ولم یعلم تحدیثہ بہ قبل اختلاطہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مَعْمَرِ بْنِ أَبِي حُيَيَّةَ عَنْ ابْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّہُ سَأَلَہُ عَنْ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ فَحَدَّثَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي رَمَضَانَ غَزْوَتَيْنِ يَوْمَ بَدْرٍ وَالْفَتْحِ فَأَفْطَرْنَا فِيہِمَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عُمَرَ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ أَمَرَ بِالْفِطْرِ فِي غَزْوَةٍ غَزَاہَا وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ نَحْوُ ہَذَا إِلَّا أَنَّہُ رَخَّصَ فِي الْإِفْطَارِ عِنْدَ لِقَاءِ الْعَدُوِّ وَبِہِ يَقُولُ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ
معمر بن ابی حیّیہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ابن مسیب سے سفر میں صوم رکھنے کے بارے میں پوچھا توابن مسیب نے بیان کیاکہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رمضان میں رسول اللہﷺ کے ساتھ دوغزوے کئے۔غزوہ بدر اورفتح مکہ،ہم نے ان دونوں میں صوم نہیں رکھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں،۲-اس باب میں ابوسعیدخدری سے بھی روایت ہے،۳-ابوسعیدخدری سے مروی ہے انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے (لوگوں کو) ایک غزوے میں افطار کاحکم دیا۔عمر بن خطاب سے بھی اسی طرح مروی ہے۔البتہ انہوں نے صوم رکھنے کی رخصت دشمن سے مڈبھیڑ کی صورت میں دی ہے۔اور بعض اہل علم اسی کے قائل ہیں۔