Jamia al-Tirmidhi Hadith 716 (سنن الترمذي)

[716]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ،حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ،عَنْ الأَعْمَشِ،عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُہَيْلٍ،وَمُسْلِمٍ الْبَطِينِ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،وَعَطَاءِ،وَمُجَاہِدٍ،عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَتْ: إِنَّ أُخْتِي مَاتَتْ وَعَلَيْہَا صَوْمُ شَہْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ،قَالَ:أَرَأَيْتِ لَوْ كَانَ عَلَی أُخْتِكِ دَيْنٌ أَكُنْتِ تَقْضِينَہُ قَالَتْ: نَعَمْ،قَالَ:فَحَقُّ اللہِ أَحَقُّ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ بُرَيْدَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَعَائِشَةَ.

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک عورت نے نبی اکرمﷺ کے پاس آکرکہا: میری بہن مرگئی ہے۔اس پرمسلسل دوماہ کے صیام تھے۔بتائیے میں کیا کروں؟آپ نے فرمایا: ذرابتا ؤاگر تمہاری بہن پرقرض ہوتا توکیا تم اسے اداکرتیں؟ اس نے کہا: ہاں(اداکرتی)،آپ نے فرمایا: تو اللہ کاحق اس سے بھی بڑاہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں بریدہ،ابن عمر اور عائشہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔