Jamia al-Tirmidhi Hadith 719 (سنن الترمذي)
[719] إسنادہ ضعیف جدًا
عبد الرحمن بن زید: ضعیف جدًا
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ثَلَاثٌ لَا يُفْطِرْنَ الصَّائِمَ الْحِجَامَةُ وَالْقَيْءُ وَالِاحْتِلَامُ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ حَدِيثٌ غَيْرُ مَحْفُوظٍ وَقَدْ رَوَی عَبْدُ اللہِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ مُرْسَلًا وَلَمْ يَذْكُرُوا فِيہِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ يُضَعَّفُ فِي الْحَدِيثِ قَالَ سَمِعْت أَبَا دَاوُدَ السِّجْزِيَّ يَقُولُ سَأَلْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فَقَالَ أَخُوہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ زَيْدٍ لَا بَأْسَ بِہِ قَالَ و سَمِعْت مُحَمَّدًا يَذْكُرُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمَدِينِيِّ قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ثِقَةٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ضَعِيفٌ قَالَ مُحَمَّدٌ وَلَا أَرْوِي عَنْہُ شَيْئًا
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تین چیزوں سے صائمکا صوم نہیں ٹوٹتا: پچھنا لگوانے سے ۱؎،قے آجانے سے اور احتلام ہوجانے سے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث محفوظ نہیں ہے،۲-عبداللہ بن زید بن اسلم اور عبدالعزیز بن محمد اوردیگر کئی رواۃ نے یہ حدیث زید بن اسلم سے مرسلاً روایت کی ہے۔اورا س میں ان لوگوں نے ابوسعیدخدری کے واسطے کا ذکر نہیں کیا ہے،۳-عبدالرحمٰن بن زید بن اسلم حدیث میں ضعیف مانے جاتے ہیں،۴-میں نے ابوداود سجزی کوکہتے سناکہ میں نے احمد بن حنبل سے عبدالرحمٰن بن زید بن اسلم کے بارے میں پوچھا؟ توانہوں نے کہا: ان کے بھائی عبداللہ بن زید بن اسلم میں کوئی حرج نہیں،۴-اور میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے سناکہعلی بن عبداللہ المدینی نے عبداللہ بن زید بن اسلم ثقہ ہیں اور عبدالرحمٰن بن زید بن اسلم ضعیف ہیں ۲؎ محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: میں ان سے کچھ روایت نہیں کرتا۔