Jamia al-Tirmidhi Hadith 734 (سنن الترمذي)
[734]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَی عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَأْتِينِي فَيَقُولُ أَعِنْدَكِ غَدَاءٌ فَأَقُولُ لَا فَيَقُولُ إِنِّي صَائِمٌ قَالَتْ فَأَتَانِي يَوْمًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہُ قَدْ أُہْدِيَتْ لَنَا ہَدِيَّةٌ قَالَ وَمَا ہِيَ قَالَتْ قُلْتُ حَيْسٌ قَالَ أَمَا إِنِّي قَدْ أَصْبَحْتُ صَائِمًا قَالَتْ ثُمَّ أَكَلَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ میرے پاس آتے تو پوچھتے: کیا تمہارے پاس کھاناہے؟ میں کہتی: نہیں۔توآپ فرماتے: تو میں صوم سے ہوں،ایک دن آپ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے پاس ایک ہدیہ آیا ہے۔آپ نے پوچھا: کیا چیز ہے؟ میں نے عرض کیا: حیس،آپ نے فرمایا: میں صبح سے صوم سے ہوں،پھر آپ نے کھالیا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔