Jamia al-Tirmidhi Hadith 736 (سنن الترمذي)
[736]صحیح
مشکوۃ المصابیح (1976)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَصُومُ شَہْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ إِلاَّ شَعْبَانَ وَرَمَضَانَ. وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَی: حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ. وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ عَائِشَةَ أَنَّہَا قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فِي شَہْرٍ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْہُ فِي شَعْبَانَ كَانَ يَصُومُہُ إِلاَّ قَلِيلاً بَلْ كَانَ يَصُومُہُ كُلَّہُ
ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺ کو لگاتاردو مہینوں کے صیام رکھتے نہیں دیکھا سوائے شعبان ۱؎ اوررمضان کے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ہے،۳-اور یہ حدیث ابوسلمہ سے بروایت عائشہ بھی مروی ہے وہ کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺ کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں صیام رکھتے نہیں دیکھا،آپ شعبان کے سارے صیام رکھتے،سوائے چنددنوں کے بلکہ پورے ہی شعبان صوم رکھتے تھے۔