Jamia al-Tirmidhi Hadith 738 (سنن الترمذي)

[738]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (1974)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا بَقِيَ نِصْفٌ مِنْ شَعْبَانَ فَلَا تَصُومُوا قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ عَلَی ہَذَا اللَّفْظِ وَمَعْنَی ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ أَنْ يَكُونَ الرَّجُلُ مُفْطِرًا فَإِذَا بَقِيَ مِنْ شَعْبَانَ شَيْءٌ أَخَذَ فِي الصَّوْمِ لِحَالِ شَہْرِ رَمَضَانَ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مَا يُشْبِہُ قَوْلَہُمْ حَيْثُ قَالَ ﷺ لَا تَقَدَّمُوا شَہْرَ رَمَضَانَ بِصِيَامٍ إِلَّا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ صَوْمًا كَانَ يَصُومُہُ أَحَدُكُمْ وَقَدْ دَلَّ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ أَنَّمَا الْكَرَاہِيَةُ عَلَی مَنْ يَتَعَمَّدُ الصِّيَامَ لِحَالِ رَمَضَانَ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب آدھا شعبان رہ جائے تو صوم نہ رکھو ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ہم اسے ان الفاظ کے ساتھ صرف اسی طریق سے جانتے ہیں،۲-اوراس حدیث کا مفہوم بعض اہل علم کے نزدیک یہ ہے کہ آدمی پہلے سے صوم نہ رکھ رہاہو،پھر جب شعبان ختم ہونے کے کچھ دن باقی رہ جائیں توماہ رمضان کی تعظیم میں صوم رکھنا شروع کردے۔نیزابوہریرہ سے مروی ہے انہوں نے نبی اکرمﷺ سے وہ چیزیں روایت کی ہے جو ان لوگوں کے قول سے ملتاجلتاہے جیساکہ آپ ﷺ نے فرمایا: ماہ رمضان کے استقبال میں پہلے سے صوم نہ رکھو اس کے کہ ان ایام میں کوئی ایسا صوم پڑجائے جسے تم پہلے سے رکھتے آ رہے ہو۔ یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ کراہت اس شخص کے لئے ہے جوعمداً رمضان کی تعظیم میں صوم رکھے۔