Jamia al-Tirmidhi Hadith 767 (سنن الترمذي)

[767]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ بِمَنْ صَامَ الدَّہْرَ قَالَ لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ أَوْ لَمْ يَصُمْ وَلَمْ يُفْطِرْ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَعَبْدِ اللہِ بْنِ الشِّخِّيرِ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَأَبِي مُوسَی قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي قَتَادَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ كَرِہَ قَوْمٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ صِيَامَ الدَّہْرِ وَأَجَازَہُ قَوْمٌ آخَرُونَ وَقَالُوا إِنَّمَا يَكُونُ صِيَامُ الدَّہْرِ إِذَا لَمْ يُفْطِرْ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الْأَضْحَی وَأَيَّامَ التَّشْرِيقِ فَمَنْ أَفْطَرَ ہَذِہِ الْأَيَّامَ فَقَدْ خَرَجَ مِنْ حَدِّ الْكَرَاہِيَةِ وَلَا يَكُونُ قَدْ صَامَ الدَّہْرَ كُلَّہُ ہَكَذَا رُوِيَ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ و قَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ نَحْوًا مِنْ ہَذَا وَقَالَا لَا يَجِبُ أَنْ يُفْطِرَ أَيَّامًا غَيْرَ ہَذِہِ الْخَمْسَةِ الْأَيَّامِ الَّتِي نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْہَا يَوْمِ الْفِطْرِ وَيَوْمِ الْأَضْحَی وَأَيَّامِ التَّشْرِيقِ

ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عرض کیاگیا: اللہ کے رسول! اگر کوئی صوم دہر (پورے سال صیام) رکھے توکیسا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس نے نہ صوم رکھا اور نہ ہی افطار کیا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوقتادہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں عبداللہ بن عمر،عبداللہ بن شخیر،عمران بن حصین اور ابوموسیٰ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کی ایک جماعت نے صوم دہر کو مکروہ کہاہے اور بعض دوسرے لوگوں نے اسے جائز قراردیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ صیام دہر تو اس وقت ہوگا جب عید الفطر،عیدالا ٔضحی اور ایام تشریق میں بھی صوم رکھنا نہ چھوڑے،جس نے ان دنوں میں صوم ترک کردیا،وہ کراہت کی حد سے نکل گیا،اوروہ پورے سال صوم رکھنے والا نہیں ہوا مالک بن انس سے اسی طرح مروی ہے اور یہی شافعی کابھی قول ہے۔ احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی اسی طرح کہتے ہیں،ان دونوں کا کہناہے کہ ان پانچ دنوں یوم الفطر،یوم الاضحی اورایام تشریق میں صوم رکھنے سے رسول اللہﷺ نے منع فرمایا ہے،بقیہ دنوں میں افطارکرناواجب نہیں ہے۔