Jamia al-Tirmidhi Hadith 778 (سنن الترمذي)
[778]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ وَخَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تُوَاصِلُوا قَالُوا فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ إِنَّ رَبِّي يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِي قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَجَابِرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَبَشِيرِ ابْنِ الْخَصَاصِيَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ كَرِہُوا الْوِصَالَ فِي الصِّيَامِ وَرُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّہُ كَانَ يُوَاصِلُ الْأَيَّامَ وَلَا يُفْطِرُ
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: صوم وصال ۱؎ مت رکھو،لوگوں نے عرض کیا: آپ تو رکھتے ہیں؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا:میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔میرارب مجھے کھلاتا پلاتاہے ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-انس کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں علی،ابوہریرہ،عائشہ،ابن عمر،جابر،ابوسعید خدری،اور بشیربن خصاصیہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کا اسی پرعمل ہے،وہ بغیر افطار کیے لگاتارصوم رکھنے کو مکروہ کہتے ہیں،۴-عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ وہ کئی دنوں کوملالیتے تھے (درمیان میں) افطار نہیں کرتے تھے۔