Jamia al-Tirmidhi Hadith 791 (سنن الترمذي)

[791]متفق علیہ

مشکوۃ المصابیح (2104)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ صَلَّی الْفَجْرَ ثُمَّ دَخَلَ فِي مُعْتَكَفِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مُرْسَلًا رَوَاہُ مَالِكٌ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدِ عَنْ عَمْرَةَ مُرْسَلًا وَرَوَاہُ الْأَوْزَاعِيُّ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ يَقُولُونَ إِذَا أَرَادَ الرَّجُلُ أَنْ يَعْتَكِفَ صَلَّی الْفَجْرَ ثُمَّ دَخَلَ فِي مُعْتَكَفِہِ وَہُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ و قَالَ بَعْضُہُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ فَلْتَغِبْ لَہُ الشَّمْسُ مِنْ اللَّيْلَةِ الَّتِي يُرِيدُ أَنْ يَعْتَكِفَ فِيہَا مِنْ الْغَدِ وَقَدْ قَعَدَ فِي مُعْتَكَفِہِ وَہُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب اعتکاف کا ارادہ کرتے تو فجر پڑھتے پھراپنے معتکف (جائے اعتکاف) میں داخل ہوجاتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث یحییٰ بن سعیدسے بواسطہ عمرۃ مرسلاً بھی مروی ہے (اس میں عائشہ کے واسطے کا ذکر نہیں)،۲-اوراسے مالک اوردیگرکئی لوگوں نے یحییٰ بن سعید سے اوریحییٰ نے عمرۃ سے مرسلاً ہی روایت کی ہے،۳-اوراوزاعی،سفیان ثوری اور دیگرلوگوں نے بطریق: یحیی بن سعید،عن عروۃ،عن عائشۃ روایت کی ہے،۴-بعض اہل علم کے نزدیک عمل اسی حدیث پر ہے،وہ کہتے ہیں: جب آدمی اعتکاف کا ارادہ کرے تو فجر پڑھے،پھراپنے معتکف (اعتکاف کی جگہ)میں داخل ہوجائے،احمد اور اسحاق بن ابراہیم بن راہویہ کایہی قول ہے۔بعض کہتے ہیں: جب آدمی اعتکاف کا ارادہ کرے تواگلے دن جس میں وہ اعتکاف کرناچاہتاہے کی رات کا سورج ڈوب جائے تو وہ اپنے معتکف (اعتکاف کی جگہ) میں بیٹھاہو،یہ سفیان ثوری اور مالک بن انس کا قول ہے ۱؎۔