Jamia al-Tirmidhi Hadith 804 (سنن الترمذي)
[804]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ الْمَدَنِيُّ قِرَائَةً عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ،عَنْ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ أَنَّہَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا اعْتَكَفَ أَدْنَی إِلَيَّ رَأْسَہُ فَأُرَجِّلُہُ وَكَانَ لاَ يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلاَّ لِحَاجَةِ الإِنْسَانِ. قَالَ أَبُو عِيسَی: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. ہَكَذَا رَوَاہُ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ مَالِكٍ،عَنْ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ. وَرَوَاہُ بَعْضُہُمْ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ. وَالصَّحِيحُ عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺجب اعتکاف میں ہوتے تو اپنا سر میرے قریب کردیتے میں اس میں کنگھی کردیتی ۱؎ اور آپ گھر میں کسی انسانی ضرورت کے علاوہ ۲؎ داخل نہیں ہوتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اسی طرح اسے دیگر کئی لوگوں نے بھی بطریق: مالک،عن ابن شہاب،عن عروۃ و عمرۃ،عن عائشۃ روایت کیا ہے،بعض لوگوں نے اسے بطریق: مالک،عن ابن شہاب،عن عروۃ،عن عمرۃ،عن عائشۃ روایت کیا ہے،اورصحیح یہ ہے کہ ابن شہاب زہری نے اسے عروہ اورعمرہ دونوں سے اوران دونوں نے عائشہ سے روایت کیاہے۔