Jamia al-Tirmidhi Hadith 826 (سنن الترمذي)

[826]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ أَہَلَّ فَانْطَلَقَ يُہِلُّ فَيَقُولُ لَبَّيْكَ اللہُمَّ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ قَالَ وَكَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ يَقُولُ ہَذِہِ تَلْبِيَةُ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَكَانَ يَزِيدُ مِنْ عِنْدِہِ فِي أَثَرِ تَلْبِيَةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

نافع کہتے ہیں: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا نے تلبیہ پکارا اور تلبیہ پکار تے ہوئے چلے،وہ کہہ رہے تھے: لَبَّیْکَ اللّہُمَّ لَبَّیْکَ،لاَ شَرِیکَ لَکَ لَبَّیْکَ،إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ،لاَ شَرِیکَ لَکَ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا کہتے تھے: یہ رسول اللہﷺ کا تلبیہ ہے،پھر وہ رسول اللہﷺ کے تلبیہ کے اخیر میں اپنی طرف سے ان الفاظ کا اضافہ کرتے: لَبَّیْکَ لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ،وَالْخَیْرُ فِی یَدَیْکَ،لَبَّیْکَ وَالرَّغْبَائُ إِلَیْکَ وَالْعَمَلُ(حاضرہوں تیری خدمت میں حاضرہوں تیری خدمت میں اورخوش ہوں تیری تابعداری پر اور ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی دونوں ہاتھوں میں ہے اور تیری طرف رغبت ہے اور عمل بھی تیرے ہی لیے ہے)۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔