Jamia al-Tirmidhi Hadith 833 (سنن الترمذي)
[833]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ قَالَ قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ مَاذَا تَأْمُرُنَا أَنْ نَلْبَسَ مِنْ الثِّيَابِ فِي الْحَرَمِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَلْبَسُوا الْقُمُصَ وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ وَلَا الْبَرَانِسَ وَلَا الْعَمَائِمَ وَلَا الْخِفَافَ إِلَّا أَنْ يَكُونَ أَحَدٌ لَيْسَتْ لَہُ نَعْلَانِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْہُمَا مَا أَسْفَلَ مِنْ الْكَعْبَيْنِ وَلَا تَلْبَسُوا شَيْئًا مِنْ الثِّيَابِ مَسَّہُ الزَّعْفَرَانُ وَلَا الْوَرْسُ وَلَا تَنْتَقِبْ الْمَرْأَةُ الْحَرَامُ وَلَا تَلْبَسْ الْقُفَّازَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کھڑ ہوکرعرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہمیں احرام میں کون کون سے کپڑے پہننے کاحکم دیتے ہیں؟رسول اللہﷺ نے فرمایا:نہ قمیص پہنو،نہ پاجامے،نہ عمامے اور نہ موزے،الا یہ کہ کسی کے پاس جو تے نہ ہوں تووہ خف(چمڑے کے موزے) پہنے اوراسے کاٹ کرٹخنے سے نیچے کرلے ۱؎ اورنہ ایساکوئی کپڑا پہنو جس میں زعفران یاورس لگا ہو ۲؎،اور محرم عورت نقاب نہ لگائے اور نہ دستانے پہنے ۳؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اہل علم اسی پرعمل ہے۔