Jamia al-Tirmidhi Hadith 883 (سنن الترمذي)
[883]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (2595)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ أَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَنَحْنُ وُقُوفٌ بِالْمَوْقِفِ مَكَانًا يُبَاعِدُہُ عَمْرٌو فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِلَيْكُمْ يَقُولُ كُونُوا عَلَی مَشَاعِرِكُمْ فَإِنَّكُمْ عَلَی إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ إِبْرَاہِيمَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَعَائِشَةَ وَجُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ وَالشَّرِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيِّ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَابْنُ مِرْبَعٍ اسْمُہُ يَزِيدُ بْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَإِنَّمَا يُعْرَفُ لَہُ ہَذَا الْحَدِيثُ الْوَاحِدُ
یزید بن شیبان کہتے ہیں: ہمارے پاس یزید بن مربع انصاری رضی اللہ عنہ آئے،ہم لوگ موقف (عرفات) میں ایسی جگہ ٹھہرے ہوئے تھے جسے عمروبن عبداللہ امام سے دور سمجھتے تھے ۱؎ تویزیدبن مربع نے کہا:میں تمہاری طرف رسول اللہﷺ کا بھیجا ہوا قاصد ہوں،تم لوگ مشاعر ۲؎ پر ٹھہروکیونکہ تم ابراہیم کے وارث ہو۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یزید بن مربع انصاری کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اسے ہم صرف ابن عیینہ کے طریق سے جانتے ہیں،اورابن عیینہ عمرو بن دینار سے روایت کرتے ہیں،۳-ابن مربع کانام یزید بن مربع انصاری ہے،ان کی صرف یہی ایک حدیث جانی جاتی ہے،۴-اس باب میں علی،عائشہ،جبیر بن مطعم،شرید بن سوید ثقفی رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔