Jamia al-Tirmidhi Hadith 897 (سنن الترمذي)
[897]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَرْمِي الْجِمَارَ بِمِثْلِ حَصَی الْخَذْفِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ عَنْ أُمِّہِ وَہِيَ أُمُّ جُنْدُبٍ الْأَزْدِيَّةُ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَالْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہُوَ الَّذِي اخْتَارَہُ أَہْلُ الْعِلْمِ أَنْ تَكُونَ الْجِمَارُ الَّتِي يُرْمَی بِہَا مِثْلَ حَصَی الْخَذْفِ
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہﷺ کودیکھاکہ آپ ایسی کنکریوں سے رمی جمار کررہے تھے جو انگوٹھے اور شہادت والی انگلی کے درمیان پکڑی جاسکتی تھیں ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں سلیمان بن عمرو بن احوص(جواپنی ماں ام جندب ازدیہ سے روایت کرتے ہیں)،ابن عباس،فضل بن عباس،عبدالرحمٰن بن عثمان تمیمی اور عبدالرحمٰن بن معاذ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اور اسی کو اہل علم نے اختیار کیا ہے کہ کنکریاں جن سے رمی کی جاتی ہے ایسی ہوں جو انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے پکڑ ی جاسکیں۔