Jamia al-Tirmidhi Hadith 936 (سنن الترمذي)

[936]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ فِي أَيِّ شَہْرٍ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ فِي رَجَبٍ فَقَالَتْ عَائِشَةُ مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَّا وَہُوَ مَعَہُ تَعْنِي ابْنَ عُمَرَ وَمَا اعْتَمَرَ فِي شَہْرِ رَجَبٍ قَطُّ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ

عروہ کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہا سے پوچھاگیا: رسول اللہﷺ نے کس مہینے میں عمرہ کیاتھا؟ توانہوں نے کہا: رجب میں،اس پر عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:رسول اللہﷺ نے جو بھی عمرہ کیا،اس میں وہ یعنی ابن عمر آپ کے ساتھ تھے،آپ نے رجب کے مہینے میں کبھی بھی عمرہ نہیں کیا ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-میں نے محمدبن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ جبیب بن ابی ثابت نے عروہ بن زبیر سے نہیں سنا ہے۔