Jamia al-Tirmidhi Hadith 956 (سنن الترمذي)

[956]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ حَيَّانَ قَال سَمِعْتُ مَرْوَانَ الْأَصْفَرَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ عَلِيًّا قَدِمَ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ مِنْ الْيَمَنِ فَقَالَ بِمَ أَہْلَلْتَ قَالَ أَہْلَلْتُ بِمَا أَہَلَّ بِہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ لَوْلَا أَنَّ مَعِي ہَدْيًا لَأَحْلَلْتُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: علی رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ کے پاس یمن سے آئے تو آپ نے پوچھا: تم نے کیا تلبیہ پکارا،اور کون سا احرام باندھا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: میں نے وہی تلبیہ پکارا،اور اسی کا احرام باندھا ہے جس کا تلبیہ رسول اللہﷺ نے پکارا،اورجو احرام رسول اللہﷺ نے باندھا ہے ۱؎ آپ نے فرمایا: اگر میرے ساتھ ہدی کے جانور نہ ہوتے تو میں احرام کھول دیتا ۲؎،امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سندسے حسن صحیح غریب ہے۔