Jamia al-Tirmidhi Hadith 974 (سنن الترمذي)

[974]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَا حَقُّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَبِيتُ لَيْلَتَيْنِ وَلَہُ شَيْءٌ يُوصِي فِيہِ إِلَّا وَوَصِيَّتُہُ مَكْتُوبَةٌ عِنْدَہُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک مسلمان،جس کی دو راتیں بھی اس حال میں گزریں کہ اس کے پاس وصیت کرنے کی کوئی چیز ہو،اس پر لازم ہے کہ اس کی وصیت اس کے پاس لکھی ہوئی ہو۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے بھی حدحث آئی ہے۔